Advertisement

ہونڈا موٹرسائیکلوں کی قیمت میں 9 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ

اٹلس ہونڈا  کمپنی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں 9 ہزار سے زائد کا اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اٹلس ہونڈا نے رواں برس پہلی بار موٹر سائیکل کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 9 ہزار 400 روپے تک  کا اضافہ کردیا  ہے۔

پاکستان میں معاشی اعتبار سے سب سے بہترین سواری سمجھی جانے والی ہونڈا سی ڈی 70  موٹر سائیکل کی  قیمت 3 ہزار روپے اضافے سے  97 ہزار 900 روپے کی ہوگئی ہے۔

ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 3 ہزار روپے  اضافے کے بعد ایک لاکھ 4 ہزار 500 روپے جبکہ پرائڈر 100 سی سی کی  قیمت    3 ہزار 400 روپے اضافے  کے بعد  ایک لاکھ 33 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

پاکستانی نوجوانوں میں سب سے زیادہ پسندیدہ ترین سمجھی جانے والی ہونڈا 125 موٹرسائیکل ساڑھے 3 ہزار روپے اضافے  کے بعد  ایک لاکھ 55 ہزار 400 روپے  کی ہوگئی ہے۔

Advertisement

ہونڈا سی جی 125 ایس ای کی قیمت ساڑھے 3 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 85 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

ہونڈا سی بی 125 ایف اور سی بی 150 ایف کی قیمتیں 9 ہزار 400 روپے  اضافے سے بالترتیب  2 لاکھ 27 ہزار 900 روپے اور 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ اٹلس ہونڈا نے 3 ماہ قبل  یکم نومبر 2021 کو  بھی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version