رمضان المبارک سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی وآئل سمیت بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

رمضان المبارک سے قبل ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی، آئل، دالوں اور بیسن سمیت بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز میں برانڈڈ گھی و آئل 15 روپے اضافے سے 417 روپے فی کلو کا ہو گیا ہے۔ دال چنا کی قیمت 17 روپے اضافے سے 162 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
سفید چنے 41 روپے اضافے سے 213 روپے فی کلو اور کالے چنے 17 روپے اضافے سے 172 روپے فی کلو کے ہو گئے ہیں۔
دال ماش 22 روپے اضافے سے 282 روپے فی کلو، دال مسور 85 روپے اضافے سے 215 روپے فی کلو کی ہوگئی ہے جبکہ بیسن 30 روپے اضافے سے 190 روپے فی کلو کا ہوگیا ہے۔
باسمتی چاول 140 روپے سے بڑھ کر 155 روپے فی کلو کے ہو گئے ہیں۔
چینی 85 روپے فی کلو میں دستیاب ہے اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 950 روپے میں مل رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News