Advertisement

ٹیکنو کمپنی کا بہترین فیچرز والا اینڈرائیڈ فون متعارف

چینی موبائل ساز کمپنی ٹیکنو نے بہترین فیچرز والا سستا اینڈرائیڈ فون متعارف کروادیا ہے جو تمام مارکیٹوں میں دستیاب ہے۔

پاکستان کی نامور موبائل کمپنی ٹیکنو کی جانب سے اپنی مقبول ترین اسپارک سیریز میں ایک اور جدید اسمارٹ فون کا اضافہ کرتے ہوئے اسپارک 8 سی کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔

اسپارک سیریز کو پاکستانی مارکیٹ میں خاصی مقبولیت حاصل ہے اور اسپارک 8 سی بھی اپنی طرز کا ایک شاندار اسمارٹ فون ہے۔

اسپارک 8 سی میں جدید ڈیزائن کو مزید دلکش انداز سے مزین کیا گیاہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 90 ہرٹز کا ڈسپلے اور 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری  بھی شامل ہے۔

ٹیکنالوجی کو بہترین انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے اس کی ریم میں 3 جی بی تک کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

اسپارک 8 سی چار دلکش رنگوں میں دستیاب ہے، جبکہ اسے 3 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی میموری اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی میموری کی اقسام میں متعارف کرایا گیا ہے۔

3 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا اسمارٹ فون 19499 اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی میموری والا اسمارٹ فون 23999 روپے کی قیمت میں دستیاب ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version