Advertisement

عوام کیلئے بُری خبر، ہونڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا

اٹلس ہونڈا  کمپنی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اٹلس ہونڈا نے رواں برس میں دوسری بار موٹر سائیکل کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 9 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا  ہے۔

پاکستان میں معاشی اعتبار سے سب سے بہترین سواری سمجھی جانے والی ہونڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکل کی  قیمت 2 ہزار روپے اضافے سے 99 ہزار 900 روپے کی ہوگئی ہے۔

ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 2 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 6 ہزار 500 روپے جبکہ پرائڈر 100 سی سی کی  قیمت 3 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 36 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

پاکستانی نوجوانوں میں سب سے زیادہ پسندیدہ ترین سمجھی جانے والی ہونڈا 125 موٹرسائیکل 3 ہزار 600 روپے اضافے  کے بعد  ایک لاکھ 59 ہزار 500 روپے  کی ہوگئی ہے۔

Advertisement

ہونڈا سی جی 125 ایس ای کی قیمت 4 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 89 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

ہونڈا سی بی سی بی 150 ایف اور سی بی 150 سلور کی قیمتیں 9 ہزار روپے اضافے سے بالترتیب  2 لاکھ 91 ہزار 900 روپے اور 2 لاکھ 95 ہزار 900 روپے ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ اٹلس ہونڈا نے رواں ماہ میں یہ دوسری مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس سے قبل یکم مارچ کو بھی قیمتوں میں 9 ہزار 400 روپے تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ؛ فی تولہ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستانی بحری تاریخ کا اہم سنگ میل، سب سے بڑا کنٹینر جہاز ہچیسن پورٹ پر لنگر انداز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version