Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر تیل کمپنیز، ریفائنریز کے تحفظات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر تیل کمپنیز اور ریفائنریز نے تحفظات  کا اظہار کردیا ۔

ذرائع کے مطابق تیل کمپنیز اور ریفائنریزنے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں کمی کیے جانے  کے فیصلے  پر تحفظات کا اظہار  کیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے معاملے پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا  ہے۔

چیئرمین اوگرا مسرور خان کی زیر صدارت اجلاس آج ہوگا جس میں تیل کمپنیز اور آئل ریفائنریز کے سربراہان شریک ہوں گے۔

چیئرمین اوسی اے سی، ایم ڈی پارکو، ایم ڈی پاکستان ریفائنری لمیٹڈ، ایم ڈی پی ایس او، ایم ڈی شیل، ایم ڈی ٹوٹل پارکو اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل کمپنیزکے تحفظات دورکرنے کے  لیے اجلاس بلایا گیا  ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قیمتوں میں کمی کے حوالے سے پیدا ہونے والے مسائل  اور تیل کمپنیز اور ریفائنریز کے قیمتوں میں کمی پر تحفظات زیر غور آئیں گے ۔

ذرائع کا  مزید کہناہے کہ ایکس ریفائنری قیمت ،ڈپو پرائس اور کمپنیزکو معاوضے کے اموربھی زیر بحث آئیں گے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version