Advertisement

ٹویوٹا کا پاکستانی صارفین کو بڑا دھچکا؛ گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کا اضافہ

ٹویوٹا نے پاکستانی صارفین کے لیے گاڑیوں کی قیمت میں 12 لاکھ روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈس موٹرز نے ٹویوٹا گاڑیوں کے شوقین افراد کو بڑا دھچکا دیا ہے اوراپنی گاڑیوں کی قیمت میں 12 لاکھ 57 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اضافے کی وجہ پاکستانی روپے کی قدر میں اچانک کمی اوراجناس و مال برداری کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کو ٹہرایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گاڑیوں کو اسمبل کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے بھی جلد قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے جبکہ اس حوالے سے انڈس موٹرز نے اپنے ڈیلرز کو ایک سرکلر بھی جاری کیا ہے۔

سرکلر کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر کمپنی نے خوردو قیمتوں میں اضافہ کیا ہے کیونکہ کمپنی کے لیے اسے برقرار رکھنا انتہائی مشکل ہے جس کی وجہ سے وہ مارکیٹ کچھ اثرات ڈالنے پرمجبور ہیں۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ سسٹم میں موجود 22 مارچ تک کے تمام بقایا آرڈرز جون تک ڈیلیور کردیے جائیں گے۔

کمپنی کے مطابق بک کرائی گئی گاڑیوں کی ادائیگی کے لیے آخری تاریخ 10 اپریل 2022 مقرر کی گئی ہے۔ اس تاریخ یا اس سے پہلے ادائیگی پر پرانی قیمت پر ہی گاڑی دستیاب ہوگی جبکہ رقوم کی منتقلی کوریئر سروس کے ذریعے ہوگی۔

کمپنی نے کس گاڑی میں کتنا اضافہ کیا؟

ٹویوٹا فورچیونر

سب سے زیادہ اضافہ فورچیونر لیجنڈر کی گاڑی میں کیا گیا ہے جس کی قیمت 12 لاکھ 57 ہزار روپے اضافے کے بعد 1 کروڑ 20 لاکھ 99 ہزار ہوگئی ہے جبکہ پرانی قیمت 1 کروڑ 8 لاکھ 42 ہزار روپے تھی۔

Advertisement

اسی طرح فورچیونر ایل او پیٹرول کی قیمت میں 9 لاکھ 30 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

فورچیونر ہائی پیٹرول گاڑی 10 لاکھ 8 ہزار روپے اضافے کے بعد 1 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ فورچیونر ڈیزل کی قیمت 10 لاکھ 97 ہزارروپے اضافے کے بعد 1 کروڑ 14 لاکھ 89 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ٹویوٹا کورولا

ٹویوٹا کورولا ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں 3 لاکھ 69 ہزار روپے سے 4 لاکھ 9 ہزارروپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ٹویوٹا کورولا ماڈلز 1.6 اے ٹی کی قیمت 37 لاکھ 49 ہزار روپے، 1.6 اے ٹی یو ایس پی ای سی کی قیمت 39 لاکھ 29 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

Advertisement

ٹویوٹا کورولا 1.8 سی وی ڈی کی قیمت 43 لاکھ 9 ہزار اور 1.8 سی وی ٹی ایس آرکی قیمت 46 لاکھ 49 ہزار کالے رنگ کی 1.8 سی وی ٹی ایس آرکی قیمت 46 لاکھ 89 ہزار ہوگئی ہے۔

ٹویوٹا یارس

ٹویاٹا یارس گاڑیوں کی قیمت میں 2 لاکھ 87 ہزار روپے سے 3 لاکھ 24 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ٹایوٹا یارس کے ماڈلز 1.3 ایم ٹی، 1.3 سی وی ٹی، 1.3 ایچ ایم ٹی اور 1.3 ایچ سی وی ٹی کی قیمتیں بالترتیب 28 لاکھ 99 ہزار، 31 لاکھ 9 ہزار، 30 لاکھ 59 ہزار اور 32 لاکھ 29 ہزار تک ہوگئی ہیں۔

ٹویوٹا یارس کے ماڈلز 1.5 ایم ٹی اور 1.5 سی وی ٹی کی قیمتیں بالترتیب 32 لاکھ 89 ہزار اور 34 لاکھ 99 ہزار ہوگئی ہے۔

Advertisement

ٹویوٹا ریوو

ٹویوٹا ریوو کی گاڑیوں میں 8 لاکھ 47 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے اور ریوو جی ایم ٹی، جی اے ٹی، وی اے ٹی اور وی اے ٹی روکو کی قیمتیں بالترتیب 76 لاکھ 59 ہزار، 80 لاکھ 29 ہزار، 88 لاکھ 39 ہزار اور 93 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آج سونے اور چاندی کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version