Advertisement

حکومت کا رمضان المبارک کیلئے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان

حکومت نے رمضان المبارک کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان  کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونین اور مشیروں سمیت دیگر اعلیٰ حکام  نے شرکت کی۔

ای سی سی کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 8.2  ارب  روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظور دے دی گئی ہے۔رمضان پیکج 2 کروڑ افراد  کے بجائے ملک بھر کی عوام  کے لیے دستیاب ہوگا۔

اجلاس میں جی ٹوئنٹی ممالک کی جانب سے قرض موخر کے اقدامات کی منظوری بھی دی گئی۔ جی ٹوئنٹی کے 15 ممالک  کے ساتھ قرض موخر کے اقدامات  کیے جائیں گے۔

Advertisement

ایل این جی ٹو پائپ لائن منصوبے  کے لیے 21 ارب  روپے کی بینک گارنٹی کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں جھل مگسی فیلڈ سے ایس ایس جی سی ایل کو 15 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی دوبارہ فراہمی  اور  ماڑی گیس فیلڈ سے ایس این جی پی ایل کو 110 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی کی بھی منظوری دی گئی۔

کپاس کی 2022-23ء کی فصل  کے لیے کم از کم 5700 روپے من قیمت مقرر کردی گئی ہے۔ای سی سی نے ابتدائی طور پر کپاس کی 2 ملین گانٹھوں کی خریداری کا ہدف رکھا  ہے۔

ای سی سی اجلاس میں پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ  کے لیے 200 ملین کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔ پاک یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی  کے لیے 3.50 ارب  روپے کی تکنیکی گرانٹ  بھی منظور کی گئی۔

پی ایس او اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز  کے لیے تیل کی قیمتوں کے فرق  کے لیے 11.73 ارب  روپے اضافی منظور کیے گئے۔

یہ سپلیمنٹری گرانٹ کی رقم 31 مارچ تک  کے لیے فراہم کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version