Advertisement

شوگر ملیں کاشتکاروں کو باقاعدگی سے ادائیگیاں کر رہی ہیں، شوگر ملز ایسو سی یشن

پاکستان شوگر ملز ایسویشن (پنجاب زون) کا کہنا ہے کہ  شوگر ملیں کاشتکاروں کو باقاعدگی سے ادائیگیاں کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسویشن (پنجاب زون) نے پریس ریلیز کے ذریعے محکمہ خوراک کی اس رپورٹ کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شوگر ملوں کی جانب سے کماد کے کاشتکاروں کو گنے کی ادائیگیاں نہیں کی جا رہیں۔

ایسویشن کے ترجمان نے یہ واضح کیا کہ یہ رپورٹ سراسر حقائق کے منافی ہے کیونکہ تمام کاشتکاروں کو ان کے گنے کی فوری ادائیگیاں کی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے کسانوں کی جانب سے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں موصول ہوئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ صرف پنجاب کی شوگر ملیں کسانوں سےسیزن کے دوران تقریباً 300 اَرب کا گنا خریدتی ہیں اور 20 اَرب کی ادائیگی نہ کرنے کامن گھڑت الزام لگانا صرف شوگر ملوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اب جبکہ کرشنگ سیزن اپنے اختتام کے قریب ہے تو اس قسم کی  بے سروپا رپورٹس جاری کرنا کاشتکاروں اور شوگر ملوں کے باہمی تعلق کو خراب کرنے کے مترادف ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version