Advertisement

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری

امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ ہفتے  کے دوران ریکوڈک منصوبے  کے تصفیے  کی مد میں بھاری ادائیگی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر18 ارب ڈالرز جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر12ارب ڈالرز کی سطح سے بھی نیچے آگئے ہیں۔

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 70 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی کے بعد 17 ارب 47 کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئے ہیں۔

مرکزی بینک کے ذخائر 72 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی سے 11 ارب 31 کروڑ ڈالرز ہوگئے ہیں۔  کمرشل بینکوں کے ذخائر  6 ارب 15 کروڑ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران حکومت پاکستان کی جانب سے ریکوڈک منصوبے  کے تصفیے  کی مد میں بھاری ادائیگی کی کی گئی    جس کے نتیجے میں مرکزی بینک کے ذخائر میں 72 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس سے قبل حکومت نے چین سے حاصل کردہ سافٹ لونز اور دیگر بیرونی قرضوں کی مد میں 2 ارب 90 کروڑ ڈالرز سے زائد کی ادائیگیاں کی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف کو ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کا پلان پیش کر دیا گیا
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version