ملک میں سیاسی گہما گہمی کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ملک میں سیاسی گہما گہمی کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔
نیا پاکستان اور پرانا پاکستان اقتدار کی کشمکش میں عوام کا کوئی پرسان حال نہ رہا, چکن بیف, مٹن, فروٹ گھی آئل کی قیمتیں شہریوں کی پہنچ سے باہر ہوگئیں۔
ماہ رمضان کا دوسرا عشرہ اختتام پزیر ہونے کو ہے مگر فروٹ و دیگراشیائے خوردونوش میں شہریوں کو ریلیف نہ مل سکا۔
چکن دس روپے مزید اضافہ کے ساتھ زندہ مرغی 260 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔
مرغی گوشت 400 روپے فی کلو، گھی ,آئل 480 روپے فی کلو، سیب 300 روپے کلو، تربوز, 70 روپے فی کلو، خربوزہ 120
روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔
چکن گوشت میں تیس روپے اضافہ سے 400 روپےکلوزندہ مرغی 260روپے فی کلو، کھلا دودھ 150 روپر فی کلو، ڈبہ پیک دودھ 160 روپے فی کلودہی 160 روپے فی کلو فورخت ہورہی ہے۔
اس کے علاوہ گوشت بچھڑا, بغیر ہڈی گوشت, 100 روپے اضافہ سے 850 روپے فی کلو ہوگیا ہے جبکہ بچھڑا کا گوشت 100 روپے اضافہ سے 750 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری ریٹ لسٹ ایشو ہونے کے باوجود دوکانداروں اپنی من مانی ریٹ سے چیروں کو فروخت کر رہے ہیں۔
بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شہری شدید پریشان ہیں، شہریوں کا کہنا ہے حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات اٹھائے۔
دوسری جانب مطابق عالمی بینک نے آئندہ 2 سال کی اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے۔
عالمی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو معاشی شرح نمو کے مسائل کا سامنا ہے۔ گزشتہ سال 5.6 فیصد کی شرح نمو حاصل کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

