Advertisement

پاکستانیوں نے ایک ماہ میں 33 ارب روپے سے زائد مالیت کے موبائل فون درآمد کرلیے

ایک ارب 27 کروڑ ڈالر کی درآمدات

ایک ارب 27 کروڑ ڈالر کی درآمدات

پاکستان نے مارچ 2022 کے دوران 33 ارب روپے سے زائد مالیت کے موبائل فون بیرون ملک سے درآمد کئے ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال مارچ کے مہینے میں پاکستان نے 47 ارب 98 کروڑ روپے کے موبائل فون اور مواصلاتی آلات درآمد کئے، جب کہ فروری 2022 میں 38 ارب 14 کروڑ روپے مالیت کا مواصلاتی ساز و سامان درآمد کیا گیا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال مارچ کے مہینے میں 47 ارب 36 کروڑ روپے کا مواصلاتی سامان درآمد کیا تھا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 33 ارب روپے سے زائد مالیت کے موبائل فون درآمد کئے گئے۔

فروری 2022 میں 24 ارب 92 کروڑ روپے سے زائد کے موبائل فون درآمد کئے گئے تھے۔

Advertisement

اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2021 میں 35 ارب روپے سے زائد مالیت کے موبائل فون بیرون ملک سے پاکستان لائے گئے تھے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو سامنے رکھتے ہوئے موبائل فون کی درآمدات کو سامنے رکھا جائے تو اس میں کمی واقع پوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2022 میں 18 کروڑ 38 لاکھ ڈالرز سے زائد مالیت کے موبائل فون درآمد کئے گئے جب کہ فروری 2022 میں 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کے موبائل فون بیرون ملک سے منگوائے گئے تھے۔

اسی طرح مارچ 2021 میں 22 کروڑ 25 لاکھ ڈالرز کے موبائل فون بیرون ملک سے درآمد کئے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
آج سونے اور چاندی کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version