Advertisement

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری رہے گی یا نہیں، فیصلہ آج ہوگا

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوئی، آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پیٹرول پر سبسڈی نہ دی جائے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم متفق ہیں کہ ان سبسڈیز کے متحمل نہیں ہوسکتے جو ہم دے رہے ہیں، ہمیں اس کو کم کرنا پڑے گا۔

واشنگٹن میں تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل میں خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا چاہتے ہیں، ایک سال کے اندر انتخابات کی طرف جائیں گے۔

واشنگٹن ڈی سی میں معروف امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے پاکستان میں نئی ​​بننے والی حکومت کے اقتصادی ایجنڈے اور ترجیحات پر روشنی ڈالی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد معاشی اور مالیاتی استحکام لانا ہے جس سے معاشی بحالی اور ترقی ہو۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے دوران، حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ یہ ترقی معاشرے کے غریب طبقات کا خیال رکھتے ہوئے سب پر مشتمل ہو۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ادائیگیوں کے توازن اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پاکستان کی برآمدات میں مضبوط اضافے کو یقینی بنانے کے لیے مرحلہ وار اقدامات کرے گی۔

اٹلانٹک کونسل کے صدر فریڈرک کیمپے نے اپنے تعارفی کلمات میں کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان جمہوری طرز حکمرانی، علاقائی سلامتی اور اقتصادی ترقی کی مشترکہ اقدار پر مبنی دیرینہ شراکت داری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version