Advertisement

یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کی من مانیاں، چینی سمیت کئی اشیا کی مہنگے داموں فروخت

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیکرٹری صنعت و پیداوار کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا، اسٹورز پر اب بھی چینی کی 94 روپے فی کلو فروخت جاری ہے۔

دستاویز کے مطابق چینی کے علاوہ دوسرے درجے کا سبسڈائزڈ گھی بھی 455 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا، جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا کا 20 کلو تھیلا 1592 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے سبسڈائزڈ آئٹمز کی مہنگے داموں فروخت کی رسیدیں بول نیوز نے حاصل کرلیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 14 اپریل 2022 کو سیکرٹری صنعت نے ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی 85 روپے کلو فروخت کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز سے چینی کی 94 روپے کلو فروخت پر وضاحت طلب کی گئی تھی، سیکرٹری صنعت کے ساتھ میٹنگ کے دوران ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز سیکرٹری صنعت کو مطمئن نہ کرسکے تھے۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ چینی کی 94 روپے فی کلو فروخت پر تحقیقات کا بھی آغاز کیا تھا۔

بول نیوز نے سیکرٹری صنعت سے سوال کیا کہ  آپ کے احکامات کے برخلاف چینی 94 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے، جس پر سیکرٹری صنعت جواد رفیق ملک نے جواب دیا کہ وزارت صنعت و پیداوار نے یو ایس سی سے وضاحت طلب کی ہے جواب آنے پر کارروائی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version