Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے کی اپیل

پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری رہے گی یا نہیں، فیصلہ آج ہوگا

پاکستان بزنس کونسل نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے کی اپیل کردی ہے۔

پاکستان بزنس کونسل نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مقبولیت کے فیصلوں کی بجائے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

Advertisement

پاکستان بزنسل کونسل نے تجاویز دی ہیں کہ ورک فروم ہوم کی اجازت دی جائے، کمرشل سینٹرز اور شادی ہالز کو بند کرنے کے احکامات بھی جاری کیے جائیں۔

وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں انہوں نے لکھا کہ سری لنکا جیسے حالات سے بچنے کے لیے جلد از جلد آئی ایم ایف سے بات شروع کی جائے اور پیٹرولیم مصنوعات پر دی گئی سبسڈی کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دیا جائے۔

ایسے اقدامات نہ اٹھائیں جائیں جس سے مہنگائی میں اضافہ ہو اور غیر ضروری اشیا کی درآمداد پر پابندی عائد کی جائے جبکہ برآمدات میں اضافے کے لیے ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر مصنوعات پر ٹیکس کی چھوٹ دی جائے۔

انہوں نے خط میں مشورہ دیا ہے کہ مناسب ایکسچینج ریٹ کا تعین کیا جائے، توانائی کی قلت پر قابو پانے کے لیے ملک میں مزید ایل این جی ٹرمینلز کی تعمیر شروع کی جائے جس سے دیگر ٹرمینلز کی کارکردگی بھی بڑھے گی۔

خط میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام دوبارہ شروع کیا جائے اور درآمدات کو کم کرکے ملکی زرمبادلہ پر دباؤ کو کم کیا جائے جبکہ غیر ضروری اشیا پر درآمدی ڈیوٹی کو بڑھایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version