Advertisement

پاکستان کو سعودی عرب سے 8 ارب ڈالر ملنے کا امکان

پاکستان کو سعودی عرب سے 8 ارب ڈالر ملنے کا امکان

پاکستان کو سعودی عرب سے 8 ارب ڈالر ملنے کا امکان

اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 8 ارب ڈالر کے مالیاتی پیکج ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے بعد پاکستان کو 8 ارب ڈالر کے مالیاتی پیکیج ملنے کا امکان ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سعودی عرب میں موجود ہیں جبکہ وہ اضافی مالی پیکیج کے طریقہ کار کو حتمی شکل دیں گے۔

سعودی عرب پاکستان کو موخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت کے لئے 2.4 ارب ڈالرز فراہم کرے گا جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 3 ارب ڈالرز کے موجودہ ڈپوزٹ کو جون 2023 تک رول اوور کرنے پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز کے اضافی پیکیج کو ڈپوزٹ یا سکوک کے ذریعے فراہم کرنے پر بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب ممکنہ طور پر مزید رقم پاکستان کو فراہم کرے گا، مجموعی پیکیج کے حجم کا اندازہ اس وقت لگایا جائے گا جب اضافی رقم کو حتمی شکل دے دی جائے گی جبکہ مجموعی طور پر یہ رقم 8 ارب ڈالرز کے قریب ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

اس دورے کے دوران انہوں نے 2 دن سعودی عرب میں قیام کیا جبکہ ایک روز انہوں نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں گزارا۔

متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ان کی ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل النیہان سے ملاقات ہوئی جبکہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مشترکہ مفادات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version