اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت ہوا میں اڑا کر ہوشربا اضافہ کردیا گیا

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت ہوا میں اڑا کر ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل نے آج ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کی تھی تاہم ضلعی انتظامیہ لاہور نے قیمتوں میں کمی کے بجائے اضافہ کر دیا۔
ضلعی حکومت اشیائے خوردونوش کی نئی ریٹ لسٹ جاری کردی جس میں متعدد اشیاء مہنگی کردی گئی ہیں۔
چاول سپر باسمتی کی قیمت 20 روپے اضافے سے 135 روپے سے بڑھا کر 155 روپے کلو کر دی گئی، دال چنا اسپیشل 10 روپے اضافے کے بعد 150 سے بڑھا کر 160 روپے کلو کر دی گئی۔
دال مسور موٹی 35 روپے اضافے کے بعد 205 روپے سے بڑھا کر 240 روپے کلو کر دی گئی دال ماش دھلی 10 روپے اضافے سے 265 سے بڑھا کر 275 روپے کلو اور دال ماش چھلکا 10 روپے اضافے سے 265 سے بڑھا کر 275 روپے کلو کر دی گئی۔
دال مونگ چھلکا 10 روپے اضافے سے 135 روپے سے بڑھا کر 145 روپے کلو کر دی گئی۔
سفید چنے 20 روپے اضافے سے 220 روپے سے بڑھا کر 240 روپے کلو اور کالے چنے 145 روپے کلو کردیے گئے۔
بیسن 155، دودھ 110، دہی 130، مٹن 1100 اور بیف کی قیمت 600 روپے مقرر کر دی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

