Advertisement

پانی کا بحران، گندم کی پیداوار میں کمی کا خدشہ

ملک میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا ہےجس کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے۔

ارسا نے صوبوں کو خبردار کیا ہے اس وقت پانی کی قلت 45 فیصد تک جاپہنچی ہے، حصے کا پورا پانی نہ ملنے سے سندھ کی زرعی معیشت کو خطرہ ہے۔

مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سندھ میں پانی کی کمی روز بروز بڑھتی جارہی ہے،پانی قلت سے گنے، آم، چاول، مرچ، زیتون اور کھجور کے باغات کو نقصان ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب مزمل چیپل چئیر مین سیریل ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ رواں سال گندم کی پیداوار میں کمی کو پورا کرنے کے لیے درآمد پر انحصار بڑھ گیا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق رواں سال 22سے 23 ملین ٹن گندم کی پیداوار ہوئی ہے۔

Advertisement

مزمل چیپل کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں بھی گندم کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں گندم کی قیمت 500 ڈالر پر ٹن ہو گئی ہے، فوری طور پر درآمدی پالیسی بنا کر گندم بحران کو روکا جا سکتا ہے۔

سیریل ایسوسی ایشن نے کہا کہ نجی شعبے کو درآمد کی اجازت دی جائے تا کہ گندم کے ممکنہ بحران کو روکا جا سکے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پیداوار میں کمی کے باعث حکومتی اداروں کو بھی گندم کی خریداری مکمل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version