Advertisement

گندم کی قلت کے باعث کراچی میں آٹے کی فی کلو قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی

گندم

گندم

کراچی: سندھ میں گندم کے بحران کے باعث کراچی میں آٹے کی فی کلو قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

نجی خبر رساں ادارے کے مطابق گندم کی قلت کے باعث کراچی کی فلور ملز میں 30 فیصد پیداواری عمل کم ہو گیا ہے جبکہ اگر یہی صورتحال رہی تو کراچی میں آٹے کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس چیئرمین حاجی محمد یوسف کی صدرات میں منعقد ہوا جس میں بتایا گیا ہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافے کی وجہ گندم کی 100 کلو کی بوری کی قیمت میں اضافہ ہے جو کہ 7200 روپے کی ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں گندم کے بحران کی اصل وجہ گندم کی فصل آنے پر محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی خریداری کا ہدف حاصل نہ کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میں گندم کی خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن مقرر کیا گیا تھا لیکن محکمہ خوراک کی جانب سے صرف 7 لاکھ 60 ہزارٹن کے قریب ہی گندم خریدی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ میں ہدف سے 50 فیصد کم گندم خریداری کا سخت نوٹس لیا ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے اچانک گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے جبکہ محکمہ خوراک نے صوبے بھر میں آپریشن شروع کرتے ہوئے اب تک گندم کی 590,890.5 بوریاں برآمد کر لی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملک بھر کے بجلی صارفین ایک بار پھر اضافی بوجھ کیلئے ہوجائیں تیار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version