Advertisement

حکومت کا غیر ضروری اور لگژری اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی کا فیصلہ

حکومت نے غیر ضروری اور لگژری اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت  غیر ضروری اور لگژری اشیاء کی درآمد پر اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ غیر ضروری اور لگژی اشیاء کی درآمد پر قیمتی زر مبادلہ خرچ نہیں ہونے دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی سے متعلق فہرست تیار کی جارہی ہے۔درآمدی پالیسی کے تحت کئی اشیاء پر پابندی اور کئی پر ڈیوٹی بڑھا دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور جنریشن مشین ،ٹائلز اور 1800 سی سی سے اوپر گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 70 سے 100 فیصد تک بڑھائی جائے گی۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مہنگے موبائل ،کاسمیٹکس اور مہنگی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی ہوگی۔ موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی دگنی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گھریلو بجلی کے درآمدی آلات پر بھی ڈیوٹی بڑھے گی۔ لگثری اشیاء پر پابندی سے ماہانہ ایک ارب ڈالرز کی بچت کا منصوبہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version