Advertisement

وزیر خزانہ کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ

وزیر خزانہ

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیٹرولیم سبسڈی پر فیصلے میں تاخیر سے قومی خزانے کو 135 ارب کا نقصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کو مزید ختم کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے روس کے ساتھ تیل کا کوئی معاہدہ نہیں کیا، حماد اظہر کے خط کا ماسکو سے کوئی جواب نہیں آٰیا تھا لیکن موجودہ حکومت روس سے گندم درآمد کرنے کی کوشش کرے گی اور روس نے کوئی راستہ نکالا تو سستہ تیل بھی خریدیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 26 مئی کو پیٹرولیم مصنوعات میں 30 روپے اضافے کا اعلان کیا تھا، اس موقع پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 27 مئی سے پیٹرول، ڈیزل، کیروسین آئل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے گا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت کی جانب سے سبسڈی میں کمی بھی کردی گئی ہے جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر سبسڈی 47 روپے 2 پیسے سے کم کرکے 17 روپے 2 پیسے کردی گئی ہے۔

علاوہ ازیں فی لیٹر ڈیزل پر 86 روپے 71 پیسے سبسڈی دی جارہی تھی جس کو کم کرکے 56 روپے 71 پیسے کردیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل پر سبسڈی 51 روپے 83 پیسے فی لیٹر تھی جس کو کم کرکے 21 روپے 83 پیسے کردیا ہے اور لائٹ ڈیزل آئل پر 67 روپے 84 پیسے فی لیٹر سبسڈی کو کم کرکے 37 روپے 84 پیسے فی لیٹر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ییٹرول مصنوعات کی قیمتون میں اضافے کے بعد پیٹرول فی لیٹر قیمت 179.86 روپے، ڈیزل 174.15 روپے، کیروسین آئل 155.56 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 148.31 روپے فی لیٹر کا ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آج سونے اور چاندی کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
Next Article
Exit mobile version