سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 72 گھنٹوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

صوبہ سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز 72 گھنٹوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے فرنچائز صوبہ سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز بشمول آر ایل این جی پمپز کو جمعہ 20 مئی صبح 8 بجے سے پیر 23 مئی صبح 8 بجے تک 72 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ جنرل انڈسٹری اور کیپٹو پاور کو اتوار 22 مئی صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے کے لیے گیس کی ترسیل بند رہے گی۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement