اعلیٰ تعلیم کے لیے مختص بجٹ میں کٹوتی کا فیصلہ کالعدم قرار

اعلیٰ تعلیم کے لیے مختص بجٹ میں کٹوتی کا فیصلہ کالعدم قرار
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر احسن اقبال کا اعلیٰ تعلیم میں کٹوتی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے لیے مختص بجٹ میں کوئی کمی نہیں ہو گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے اعلیٰ تعلیم کے لیے مختص بجٹ میں کٹوتی کا فیصلہ کیا تھا جس کو وزیراعظم نے کالعدم قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بدترین مالی مسائل کے باوجود ایچ ای سی کے بجٹ میں کمی نہیں کر رہے، احسن اقبال
ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی وسائل کی قلت کو جواز بنا کر احسن اقبال نے یونیورسٹیوں کا بجٹ کم کردیا تھا جس پر صوبوں اور یونیورسٹیز کی انتظامیہ نے شدید تحفظات ظاہر کیے تھے۔
ذرائع کے مطابق جب وزیراعظم کے پاس معاملہ پہنچا تو انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے لیے مختص بجٹ میں کمی کا فیصلہ کالعدم کردیا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی کو حکم دیا ہے کہ فنڈز میں کٹوتی نہ کی جائے۔
وزیر اعظم نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو مسلم لیگ (ن) کے سابق دور کی طرز پر فعال بنایا جائے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں گذشتہ پونے چار سال میں کٹوتیوں نے اعلیٰ تعلیم پر منفی اثر ڈالا ہے، اس عمل کو ریورس کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بدترین مالی مسائل کے باوجود ایچ ای سی کے بجٹ میں کمی نہیں کر رہے، احسن اقبال
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں تعلیمی پراجیکٹس کی بحالی پر توجہ مرکوز کی جائے اور اعلیٰ تعلیم کو عالمی معیار پر استوار کرتے ہوئے پروگرامز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔
انہوں نے مزہد کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے وسائل میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے، اساتذہ اور طالب علموں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

