Advertisement

وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت کئی بڑے منصوبوں کیلئے فنڈز جاری نہ ہونے کا انکشاف

رواں مالی سال وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت کئی بڑے منصوبوں  کے لیے فنڈز جاری نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق  رواں مالی سال وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت کئی منصوبوں پر فنڈز جاری ہونے کے باوجود خرچ نہ ہوسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ، فیصل آباد خانیوال موٹروے اور کالا شاہ کاکو لاہور ہائی وے منصوبوں  کے لیے فنڈز رکھے گئے تاہم فنڈز کی تخصیص کے باوجود بھی ان منصوبوں پر رواں مالی سال کوئی پیش رفت نہ ہوئی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  راجن پور ڈی جی خان ہائی وے اور ڈی جی خان ڈی آئی خان 245 کلو میٹر سڑک پر بھی کام نہ ہوا۔ عالمی بینک کے تعاون سے بننے والے خیبر پاس اکنامک کوریڈور پر بھی رواں مالی سال کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق   گلگت بلتستان شندور روڈ منصوبے پر بھی کام کا آغاز نہ ہوسکا۔ خضدار کچلاک روڈ این 25 کو دورویہ کرنے کے منصوبے پر بھی فنڈز کی تخصیص کے باوجود کام نہیں ہوسکا۔

Advertisement

وزارت خزانہ کے فنانشل انکلوژن و انفراسٹرکچر منصوبے پر بھی فنڈز کی تخصیص کے باوجود پیش رفت نہ ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version