یوٹیلٹی اسٹورز میں دالوں کی قیمتوں میں اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز کے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
یوٹیلٹی اسٹورز میں دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دال چنا کی قیمت میں 28روپے فی کلو اضافہ ہوا جس کے بعد دال چنا کی قیمت 162روپے سے بڑھ کر190 روپے فی کلو جبکہ سفید چنے کی قیمت میں 87 روپے فی کلواضافہ ہوا ہے۔
سفید چنے کی قیمت 213 روپے فی کلوسے بڑھ کر300 روپے فی کلوہوگئی جبکہ دال مسور کی قیمت میں 55 روپے فی کلواضافہ ہوا جس کے بعد دال مسور 215روپے فی کلوسے بڑھ کر270روپے فی کلوہوگئی۔
اس کے علاوہ گزشتہ روز اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق برانڈڈ 75 گرام ٹوتھ پیسٹ 20 روپے اضافہ کے بعد 97 روپے سے بڑھ کر 117 روپے کی ہوگئی جبکہ برانڈڈ ٹوتھ برش کی قیمت میں 20 روپے تک کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 117 سے بڑھ کر 137روپے ہوگئی۔
ٹوائلٹ رول پیپر کی قیمت میں 5روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 69 سے بڑھ کر 74روپے ہوگئی، اسی طرح لگژری سائز ٹشو پیپر کی قیمت میں بھی 25روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ٹشو پیپر کا ڈبہ 173سے بڑھ کر 198روپے کا ہوگیا۔
برتن دھونے والے سپونج کی قیمت میں 66 روپے کا اضافہ ہوا، گلاس ونڈو کلینر کی قیمت میں بھی 43 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 200 روپے سے بڑھ کر 243 روپے کی ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News