انٹر بینک میں ڈالر کی دوبارہ ڈبل سنچری

ڈالر
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سے زائد اضافے کے بعد ایک بار پھر 200 روپے کی سطح عبور کر گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہتفے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 14 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 197.92 سے بڑھ کر200۔ 06 روپے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://www.bolnews.com/urdu/business/2022/06/138177/amp/ pic.twitter.com/8DA4qDCX6T
Advertisement— SBP (@StateBank_Pak) June 6, 2022
واضح رہے کہ 26 مئی کو 202.01 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد گزشتہ ہفتے تک ڈالر کی میں قیمت میں 4 روپے سے زائد کی کمی آچکی تھی۔
معاشی تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ تیل کی ادائیگیوں اور دیگر درآمدات کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی جاری رہے گی جبکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاملات ابھی حتمی ہونا باقی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

