Advertisement

بجلی کے شارٹ فال میں معمولی کمی، بدترین لوڈ شیڈنگ بدستور جاری

اسلام آباد: بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 674 میگا واٹ رہ گیا ہے تاہم لوڈشیڈنگ بدستور جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں توانائی بحران برقرار ہے، ملک میں بجلی کی کل طلب 29 ہزار 900 میگاواٹ  اور بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 226 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 674 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پانی سے 5 ہزار 625 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 327 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11 ہزار 500 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس 1 ہزار 235 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے 122 میگاواٹ پیداوار ہے۔

علاوہ ازیں بگاس سے چلنے والے پلانٹس 123 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن سے 2 ہزار 285 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بھی بجلی کا بحران سنگین ہوگیا ہے، کے الیکٹرک نے بجلی کا شارٹ فال 1000 میگاواٹ تک پہنچا دیا جبکہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

 کے الیکٹرک کی جانب سے اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے ہے جو بڑھ کر 18 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

کے الیکٹرک ذرائع نے بتایا کہ شہر میں کے الیکٹرک کی جانب سے صرف 2000 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جس میں 1 ہزار میگاواٹ وفاق کی جانب سے دی جانے والی بجلی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version