Advertisement

بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک پہنچ گیا

بجلی

بجلی

پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھرمیں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 7 ہزار ميگاواٹ تک پہنچ گيا ہے، جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی 16 تک جاپہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت بڑھنے سے ملک میں بجلی کی قلت بھی بڑھ گئی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں توانائی بحران برقرار ہے، ملک میں بجلی کی کل طلب 29 ہزار 200میگاواٹ اور بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 700 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 500 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، دیہات اور زیادہ نقصانات والے علاقوں میں شارٹفال اس سے زیادہ ہے، گرمی بڑھنے سے دن کے اوقات میں شارٹفال میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

اس کے علاوہ کراچی کے علاقے گڈاپ سٹی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک بڑھ گیا ہے،جبکہ  شاہ فیصل کالونی، ملیر، سرجانی ٹاؤن، جہانگیر روڈ، گلستان جوہر، گارڈن، سلطان آباد،  کالا پل سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور شہر کے اکثر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 14 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

Advertisement

بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف ماڑی پور میں شہریوں نے روڈ بلاک کردی جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔

دوسری جانب پنجاب کےمختلف شہروں میں بھی 6 سے8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جب کہ دیہات میں بجلی چندگھنٹے ہی آتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
سونے کی قیمت مزید گھٹ گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
ملک بھر کے بجلی صارفین ایک بار پھر اضافی بوجھ کیلئے ہوجائیں تیار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version