ڈریپ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی تردید کر دی

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں 3 سے 7 فیصد تک اضافے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم راؤف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں من گھڑت ہیں، ڈریپ کی جانب سے ایسی کوئی سمری نہیں بھجوائی گئی۔
سی ای او ڈریپ نے کہا کہ ڈریپ کی ٹیمیں انسپیکشن کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں، تمام معاملات کو مانیٹر کیا جارہا ہے، مہنگی ادویات بیچنے والوں کیخلاف فوری ایکشن لیا جائےگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ینگ فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکٹری کی جانب سے وزیر اعظم کو ڈریب کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تیار کردہ سمری پر خط بھیجا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News