آل پاکستان انجمن تاجران نے رات 9 بجے دوکانیں بند کرنے کے احکامات کو مسترد کردیا

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے رات 9 بجے دوکانیں بند کرنے کے احکامات کو مسترد کرتے ہیں۔
اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ سندھ اور سندھ تاجر اتحاد کراچی رات 9 بجے کے اوقات کار کو مسترد کیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت تاجر برادری کے لئے آسانیاں پیدا کرے نہ کہ مشکلات، سندھ کے تاجر کسی صورت اپنا کاروبار رات 9 بجے بند نہیں کریں گے۔
آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر نے کہا کہ مفت میں چلنے والے سیکٹر میں بجلی بند کی جائے، حکمران اپنے اے سی بند کریں گے تو غریب کا پنکھا چلے گا۔
اجمل بلوچ نے کہا کہ تاجر کو ہر صورت بجلی فراہم کی جائے، حکومت اگر تاجر برادری کو بجلی مہیا نہیں کر سکتی تو جرنیٹیر چلا کر کاروبار کرنے دے۔
آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ اتنی شدید گرمی میں خریدار کا دن میں گھر سے نکلنا ممکن ہی نہیں، خریدار شام سے پہلے گھر سے خریداری کے لئے نہیں نکلتا، زبردستی دوکانیں بند کرانے کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کریں گے۔
واضح رہے کہ بجلی کی بچت کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار تبدیل کر تے ہوئے بازار اور کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News