پاکستان نے رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں 13 ارب ڈالرز سے زائد کا قرضہ لیا

ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں 13 ارب 53 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا۔
وزارت اقتصادی امور نے بیرونی قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں 14 ارب ڈالر سے زائد بیرونی قرضہ کا تخمینہ تھا جس میں سے 13 ارب 53 کروڑ سے زائد کا قرضہ وصول کیا گیا اس میں سعودی عرب سے سیف ڈیپازٹ کی مد میں حاصل کئے گئے تین ارب ڈالرز بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہ مئی میں پاکستان نے 50 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرضہ حاصل کیا جبکہ میں کمرشل بینکوں سے کوئی قرضہ نہیں لیا گیا۔
بیرونی قرضوں میں 4 ارب 25 کروڑ ڈالر سے زائد کے کثیر الجہتی قرضے لئے گئے اس کے علاوہ غیر ملکی کمرشل بینکوں سے 2 ارب 62 کروڑ ڈالر سے زائد کے قرض بھی اس میں شامل ہے۔
11 ماہ میں 59 کروڑ 33 لاکھ ڈالر سے زائد کے دوطرفہ قرضے لئے گئے، بانڈز کے اجراء سے 2 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ حاصل کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News