عید کے بعد ویلیو ایڈڈ ٹیکساٹل انڈسٹری نے صنعتیں بند کرنے کا اعلان کردیا

کراچی: عید کے بعد ویلیو ایڈڈ ٹیکساٹل انڈسٹری نے صنعتیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان اپیرئل فورم کے چیئرمین محمد جاوید بلوانی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے کہا کہ کراچی کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہورہا ہے، وزیر اعظم وزیر اعلی کوئی کراچی کے بزنس مین کو سپورٹ نہیں کرتا، پنجاب میں ایپٹما کی ایک پریس کانفرنس پر وزیر اعلی بھاگے بھاگے پہنچ جاتے ہیں، کراچی کے صنعتکاربےحال اور بے یارو مدد گار ہوگئے ہیں۔
پاکستان اپیرئل فورم کے چیئرمین نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے کراچی کے صنعتکاروں کو ریلیف دیا تھا لیکن اس حکومت سے گیس ، ٹرانسپورٹ ، امن و امان کا مسئلہ حل نہیں ہورہا ہے۔
محمد جاوید بلوانی کا کہنا تھا کہ ملک میں کراچی کی وجہ سے 2.25 بلین ڈالر کی ایکسپورٹ ہوتی ہے، لیکن ہمارے ساتھ اس طرح کے رویہ کی وجہ سے اب ہم ایکسپورٹ بند کررہے ہیں، ہمیں گیارہ ماہ سے گیس نہیں مل رہی ہے۔
محمد جاوید بلوانی نے کہا کہ ٹیکس دینے والوں پر سپر ٹیکس لگا دیا ہے، کراچی کی بزنس کمیونٹی کا صنعتیں بند کرنے کا اعلان قبل ازوقت نہیں ہے، صنعتوں کو بند کرنے کی حوالے سے کراچی چیمبر آف کامرس سے مشاورت کررہے ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ ہم نے دبئی ، ویتنام، کمبوڈیا ، اردن، میکسیکو میں صنعتیں لگانے کیلئے رابطے شروع کردئیے ہیں، حکومت نے ٹیکس دینے والوں پر سپر ٹیکس لگا دیا ہے۔
جاوید بلوانی نے کہا کہ تمام صنعتوں کو ملک سے باہر لیکر جارہے ہیں، حکومت خود چاہ رہی ہے ملک ڈیفالٹ ہوجائے، کراچی کا ایکسپورٹر مایوس ہوگیا ہے اس لیے ہم نے اب فیصلہ کیا کہ عید کے بعد صنعتوں کو بند کررہے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے صنعتکاروں سے مل کر ای سی سی کی میٹنگ بلا کر فیصلے ہورہے ہیں، کراچی کے ایکسپورٹر کے پیسوں سے پنجاب کے ایکسپورٹرز کو سہولت دی جارہی ہے، پنچاب کے صنعتکاروں کو سبسیڈیز ہمارے ٹیکس سے دی جارہی ہے، ہم ای سی سی کے فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

