Advertisement

پاکستانی روپے کی قدر میں گراوٹ کی وجہ کیا؟ اسٹیٹ بینک نے اہم بیان جاری کردیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان

کراچی: ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی گراوٹ پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنا بیان جاری کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے جاری کردہ ٹوئٹ میں لکھا کہ روپے کی قدرکی موجودہ صورتحال مارکیٹ کی طےکردہ ہے، کرنسی اتار چڑھاؤ کا تعلق جاری کھاتوں کے خسارے ، اس حوالے سے مختلف خبریں اور غیریقینی صورتحال کی وجہ سے بھی بے قدری جاری ہے۔

Advertisement

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کا سبب عالمی سطح پر امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ بھی ہے، گذشتہ 6 ماہ میں عالمی سطح پر ڈالر کی قدر 12 فیصد بڑھی ہے، جو ڈالر کی 20 سال کی بلند ترین سطح ہے۔

Advertisement

اسٹیٹ بینک نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ امریکا میں بڑھتی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے امریکی فیڈرل ریزرو نے شرح سود میں اضافہ کردیا ہے، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں دسمبر 2021 سے اب تک 18 فیصد گرا ہے، مہنگائی ایڈجسٹ کرنے کے بعد کرنسی کی قدر صرف 3 فیصد گری ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 224 روپے تک پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 6 روپے 79 پیسے مہنگا ہوکر 221 روپے 99 پیسے پر بند ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version