Advertisement

پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کا پختونخوا میں 18 جولائی سے پمپس بند کرنے کا اعلان

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن

ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو کاروبار بند کردینگے، چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز

خیبر پختونخوا میں 18 جولائی سے پیٹرول پمپس کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، آل پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر عبدالماجد نے کہا ہے کہ ڈیلرز کا مارجن 6 فیصد کرنے تک ہڑتال جاری رہے گی۔

پیشاور میں آل پاکستان پٹرولیم ایسوسی ایشن کے صوبائی اور ضلعی عہدیداروں کا اجلاس ہوا۔ جس کے بعد صوبائی چیئرمین عبدالماجد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سابقہ حکومت نے ڈیلرز کے لیے فی لیٹر مارجن 6 فیصد کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، جون 2022 میں مارجن 3 فیصد سے 6 فیصد ہونا تھا تاہم ایسا نہ ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: جولائی کی ہڑتال کسی صورت مؤخر نہیں کریں گے، پیٹرولیم ڈیلرز

Advertisement

عبدالماجد کے مطابق کم مارجن میں کاروبار کرنا مشکل ہو گیا ہے، مجبورا 18 جولائی سے ہڑتال کی کال دی ہے، خیبر پختونخوا کے تمام ریجنز کے ڈیلرز نے ہڑتال کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔

جنرل سیکرٹری سرحد پیٹرولیم ایسوسی ایشن گل نواز آفریدی نے کہا کہ پیٹرول پمپس کو بدنام کرنے کے لیے غلط طریقے سے گیج چیک کیے جا رہے ہیں، کم گیج والے پیٹرول پمپس کا ساتھ نہیں دیں گے لیکن جن پیٹرول پمپس پر غلط جرمانے لگائے گئے ان کا دفاع کریں گے۔

گل نواز آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 2500 پیٹرول پمپس ہیں، سب 18 جولائی کو ہڑتال کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
درآمدات بند ہونے سے سونے کی قیمت میں ایک ماہ میں کتنا اضافہ ہوا؟
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version