مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے اچھی خبر، مرغی کا گوشت سستا ہوگیا

مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی واقع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں فی کلو زندہ مرغی کی قیمت میں صرف ایک دن میں 25 روپے کی کمی آئی ہے۔
پشاور کی مارکیٹ میں فی کلو زندہ مرغی 291 روپے کے حساب سے فروخت ہورہی ہے جبکہ گزشتہ روز زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 316 روپے تھی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آرہی ہیں ۔
آٹا، چینی، گھی، تیل، چاول، دالیں، سبزی اور مصالحہ جات سمیت ہر چیز کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement