Advertisement

پاکستان میں مہنگائی 12 فیصد سے بڑھ کر 21 فیصد ہوگئی، ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ میں پاکستان میں مہنگائی 12 سے بڑھ کر 21 فیصد ہوگئی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے جنوری تا جون معاشی اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق مہنگائی اورعالمی معاشی ایشیا کی حالات کو متاثر کرسکتے ہیں۔

اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 ماہ میں پاکستان میں مہنگائی  12 سے بڑھ کر21 فیصد، سری لنکا میں مہنگائی 14 سے بڑھ کر 45 فیصد اور بھارت میں مہنگائی 5.7 سے بڑھ کر 7 فیصد ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  گزشتہ 6 ماہ میں بنگلادیش میں مہنگائی 6.1 سے بڑھ کر 7.4فیصد جبکہ چین میں مہنگائی 1.5 سے بڑھ 2.5 فیصد اور تھائی لینڈ میں مہنگائی 2.2 سے بڑھ کر 7.7 فیصد ہوگئی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 ماہ میں پاکستان میں شرح منافع 5.25 فیصد، سری لنکا میں شرح منافع 9.5 فیصد اور بھارت میں شرح منافع 0.9 فیصد جبکہ بنگلادیش میں شرح منافع 0.7 فیصد بڑھا ہے۔

Advertisement

اے ڈی بی نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا کہ مشرقی ایشیاء کی شرح نمو کی پیشگوئی رواں سال کے لیے4.7 سے کم کر کے 3.8 فیصد کردی۔

واضح رہے کہ شرح نمو میں کمی کی وجہ سری لنکا کا معاشی بحران اور بھارت کی سخت مالی پالیسی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version