ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال ایک بار پھر بڑھنے لگا

بجلی
اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 65 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی کل طلب 28 ہزار 500 میگاواٹ ہوگئی ہے جبکہ اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 435 میگاواٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیہ میں بجلی کی عدام فراہمی کا معاملہ، پاورڈویژن اورمیپکو کے افسران کی طلبی
ذرائع کےمطابق ہائیڈل سے 6 ہزار 600 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، تھرمل پاور پلانٹس 1 ہزار 120 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کے بجلی گھروں سے مجموعی پیداوار 11 ہزار میگا واٹ تک ہے جبکہ ونڈ پاور پلانٹس 1100 میگاواٹ اور سولرپلانٹس 170 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔
بگاس سے بجلی کی پیداوار 160میگاواٹ ہے، جوہری ایندھن 2 ہزار 285 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گدو تھرمل پاور پلانٹ کی 265 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ
دوسری جانب ملک کے بڑے شہروں میں 8 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ دیہات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے زیادہ اور نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

