پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اگلے 72 گھنٹوں میں عوام کے لیے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بری خبر آنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈالر کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت لیوی بڑھانا ہے۔ سابقہ حکومت کی جانب سے لیوی اور ٹیکس صفر کیے گئے تھے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کے امپورٹ بل پر اثر پڑا ہے جبکہ حکومت نے بجٹ میں لیوی کی حد بھی بڑھا دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔ وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر سبسڈی دے کر اضافے کو روک بھی سکتی ہے اور کم بھی کر سکتی ہے۔
حکومت کو 31 جولائی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News