آئی فون 14 کی قیمت سامنے آگئی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا نیا آئی فون 14 رواں سال ستمبر میں متعارف کیا جانے کا امکان ہے جس کی قیمت سامنے آگئی ہے۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال امریکی ٹیکنالوجی کمپنی آئی فون 14 سیریزکے 4 فونز پیش کرے گی جن میں آئی فون 14 اور آئی فون 14 پلس یا میکس شامل ہیں۔
علاوہ ازیں مزید دو فونز بھی پیش کیے جائیں گے جن میں ممکنہ طور آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرومیکس شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل کا آئی فون 14 کے حوالے سے اہم فیصلہ، فون کی لاگت میں اضافے کا خدشہ
رپورٹ کے مطابق رواں سال آئی فون کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا اور آئی فون 13 اور 13 پرومیکس کے مقابلے میں آئی فون 14 پرو اور 14 پرومیکس کی قیمتوں میں 100 ڈالر تک اضافہ ہوگا۔
آئی فون 14 پرو کی قیمت 1099 ڈالرز ہوگی جبکہ 14 پرومیکس کی قیمت 1199 ڈالرز تک ہوگی، دونوں ورژن 128 جی بی اسٹوریج سے شروع ہوں گے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد آئی فون 14 پرومیکس ایپل کا مہنگا ترین آئی فون بن جائے گا جس کا ایک ٹیرابائیٹ اسٹوریج والا سب سے مہنگا ورژن ممکنہ طور پر 1699 ڈالرز تک کا ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی فون 14 کب لانچ ہوگا؟
آئی فون 14 اور 14 پرو میکس میں ایپل کا نیا اے 16 بائیونک پراسیسر موجود ہوگا جس میں 128 جی بی سے ایک ٹیرابائیٹ تک اسٹوریج والے فونز دستیاب ہوں گے۔
دونوں میں آل ویز آن 120 ہرٹز او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا جائے گا جبکہ بیک پر مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہوگا۔ آئی فون 14 پرو میں 6.1 انچ جبکہ 14 پرو میکس میں 6.7 انچ کی اسکرین ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

