آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود ڈالر کی قدر میں اضافہ

انٹر بینک میں آج جمعے کے روز بھی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک بار پھر روپے کی بے قدری دیکھی جارہی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 15 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 209.80 سے بڑھ کر 210.95 روپے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://www.bolnews.com/urdu/business/2022/07/478032/amp/ pic.twitter.com/gGsrYnK8In
Advertisement— SBP (@StateBank_Pak) July 15, 2022
گزشتہ روز آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 210.10 روپے سے کم ہو کر209 روپے پرآ گئی تھی، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر2 روپے سستا ہوکر 209 روپے پرآگیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 212 روپے کے قریب پہنچ گئی تھی تاہم چینی کنسورشیم کی جانب سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرض ملنے اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کے باعث ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News