Advertisement

نیپرا نے کیسکو پر 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا

اسلام آباد: جولائی 2019 سے جون 2021 کے دوران کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات کے معاملے پر نیپرا نے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) پر 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

نیپرا علامیے کے مطابق مذکورہ مدت کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے  15 افراد کی ہلاکتیں ہوئی تھیں، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ہلاکتوں کی تحقیقات کے لئے 2  ممبران پر مشتمل کمیٹی  تشکیل دی تھی۔

نیپراتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق 15 میں سے 04 افراد کی اموات کیسکو کی وجہ سے ہوئی تھی، جس پر اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت کیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور سماعت کا موقع بھی دیا۔

نیپرا اتھارٹی کے مطابق کیسکو ضابطہ اخلاق اورحفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے کے لئے قانونی ذمہ داریاں سرانجام دینے میں ناکام رہا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے تحقیقات کے نتیجے میں کیسکو کوسوگوارخاندانوں  کو 35 لاکھ روپے فی کس معاوضہ ادا کرنے  اور سوگوار خاندانوں کو ملازمت دینے کی بھی ہدایت کی گئی۔

Advertisement

ساتھ ہی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ہدایت جاری کی کہ معاوضے کی تفصیلات اتھارٹی کے ساتھ بروقت شیئر کی جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
درآمدات بند ہونے سے سونے کی قیمت میں ایک ماہ میں کتنا اضافہ ہوا؟
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version