Advertisement

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 324 میگاواٹ ہوگیا

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 324 میگاواٹ پر آگیا ہے جبکہ 14 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بادستور بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 622 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی کل طلب 28 ہزار 946 میگاواٹ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی سے 5 ہزار 660 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس سے 1 ہزار 670 میگاواٹ اور نجی شعبے کے بجلی گھروں سے 10 ہزار 900 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں ونڈ پاور پلانٹس 900 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 111 میگا واٹ ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 103 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 278 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہے۔

Advertisement

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکومت اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version