Advertisement

ایف پی سی سی آئی نے ملک میں سری لنکا جیسی صورتحال ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس نے ملک میں سری لنکا جیسی صورتحال ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس فیڈریشن کے صدرعرفان اقبال شیخ اور نائب صدر سلیمان چائولہ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اس وقت روپے کی تاریخی گراوٹ جاری ہے۔

کامرس فیڈریشن کے صدرعرفان اقبال شیخ نے کہا کہ روپیہ کی گراوٹ نیشنل سیکیورٹی کا مسئلہ بن گیا ہے، ملک میں سری لنکا جیسی صورتحال ہوسکتی ہے۔

صدرعرفان شیخ کا کہنا تھا کہ ایک دن میں ڈالر 8 سے 9 روپے گر رہا ہے یہ  انتہائی خوفناک بات ہے اسٹیٹ بینک کے گورنر کا تعین نا ہونا یمارے سمجھ سے بالاتر ہے۔

اقبال شیخ نے کہا کہ ہمیں امپورٹورٹرز کی چیخ وپکار روز سنائی دے رہی ہے، اس ملک کی اکنامی تباہ ہورہی ہے لیکن حکومت کی توجہ کہیں اور ہے۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مہنگائی ہوئی ہے لیکن وہاں ایسے حالات نہیں ہیں، ہمارے ملکی قرضے تین ماہ میں 5300 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں، حکومت نے توجہ نا دی تو ملک کا چلنا بہت مشکل ہوجائے گا۔

عرفان اقبال نے کہا کہ اس وقت ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے فیڈریشن اور مختلف چیمبرز کو حکومت ساتھ لے کر چلے تاکہ معیشت کو صحیح سمت میں لانے کے لئے اہم معاملات طے ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہا کہ بجلی گئس کی قیمتوں اضافے سے صنعتوں کی پیداواری لاگت کئی گنا بڑھ رہی ہے، ایکسپورٹ بڑھائے بغیر تجارتی خسارہ کم نہیں ہوگا، صنعتی پیکج کو ریوائیو کیا جائے صنعتیں لگنے سے ملک میں روزگار پیدا ہوگا۔

صدر فرفان شیخ نے کہا کہ زرعی شعبے اور آئی ٹی کے شعبے کو اس وقت سپورٹ کی ضرورت ہے، ساری دنیا رینوبل انرجی پر شفٹ ہورہی ہے لیکن ہم ابھی تک تیل سے بجلی بنارہے ہیں۔

 فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس فیڈریشن کے صدرعرفان اقبال شیخ نے مطالبہ کیا کہ گورنر اسٹیٹ کے گورنر کو آئندہ 48 گھنٹے میں تعینات کیا جائے، بینکس کے اختیارات میں فوری کمی جائے، 15 روز کے لئے ڈالر کا ریٹ فکسڈ کیا جائے تاکہ صورت حال بہتر ہو۔

انہوں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ این سی او سی کی طرز اکنامک ڈیزاسٹر مینجمبٹ اتھارٹی بنائی جائے، چارٹر آف اکنامی کی فوری ضرورت ہے، 72 گھنٹوں میں معیشت کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

Advertisement

 فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس فیڈریشن کے صدرعرفان اقبال شیخ  نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ اس ملک پر رحم کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
الیکٹرک گاڑیوں کی جانب تاریخی قدم، وفاقی کابینہ نے NEV پالیسی منظور کر لی
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی ایم ایف قرض کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
سونا ہوا مزید مہنگا، قیمت میں سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ
سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version