Advertisement

ایف بی آر کراچی نے ٹیکس جمع کرنےکا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لارج ٹیکس پیئر آفس (ایل ٹی او) نے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے والے آفس کا اعزاز حاصل کرلیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق 11 ماہ میں کراچی سے 1595 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا ، گذشتہ سال کےمقابلے میں اس سال 42 فیصد زیادہ ٹیکس وصولی کی گئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے  ٹیکس وصولی کا ہدف  1449 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا لیکن ایل ٹی او کراچی کی جانب سے وفاقی حکومت کے ہدف کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 11 ماہ میں کراچی سے 1595 ارب روپے ٹیکس وصول کر لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس وصولی 6000 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ایف بی آر نے مالی سال 201-22ء کے دوران 6125 ارب ٹیکس وصول کیا، ایف بی آر کو گذشتہ سال کی نسبت 29.1 فیصد زائد ٹیکس وصولیاں ہوئیں۔

Advertisement

ڈائریکٹ ٹیکسز کی مد میں 32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انکم ٹیکس کی مد میں 2278 ارب روپے کے ٹیکسز اکٹھے ہوئے، گذشتہ سال انکم ٹیکس کی مد میں 1731ارب روپے حاصل ہوئے تھے۔

سیلز ٹیکس کی مد میں 2525 ارب روپے کے ٹیکسز اکٹھے ہوئے، گذشتہ سال سیلز ٹیکس کی مد میں 1983ارب روپے حاصل ہوئے تھے۔

کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 1000 ارب روپے کے ٹیکسز اکٹھے ہوئے، گذشتہ سال کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 747ارب روپے حاصل ہوئے تھے۔

ریفنڈز کی مد میں 33.3فیصد زائد 335 ارب روپے تقسیم کئے گئے، گذشتہ سال مجموعی طور پر 251 ارب کے ریفنڈز ادا کئے گئے تھے۔

جون2022ء میں ایف بی آر نے763 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں، گذشتہ سال جون میں 580 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیٹرول کتنا سستا ہورہا ہے؟ ناقابل یقین خبر آگئی
نئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑی خبر آگئی
گاڑی مالکان کیلئے بڑی خبر آگئی
نئے بجٹ میں گاڑیوں کی قیمتوں سے متعلق تجاویز سامنے آگئیں
نان فائلرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی؛ بڑا فیصلہ ہوگیا
سولر پینل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی ہوگئی
Next Article
Exit mobile version