Advertisement

سوزوکی موٹر بائیکس کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر سامنے آگئی

سوزوکی موٹر بائیکس کے شوقین افراد  کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی، کمپنی نے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  ہونڈا اور یاماہا  کے بعد پاک سوزوکی  نے بھی اپنی موٹر بائیکس کی قیمتو ں میں اضافے کا اعلان کردیا  ہے۔

پاک سوزوکی نے  جی ڈی 110 ایس کی قیمت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد موٹرسائیکل کی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار  روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 19 ہزار تک پہنچ گئی  ہے۔

جی ایس  150   کی قیمت میں بھی 7 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 39 ہزار  روپے تک پہنچ  گئی ہے۔

جی ایس 150 ای  کی قیمت بھی 7 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 49 ہزار روپے سے بڑھ کر  2 لاکھ 56 ہزار  روپے تک پہنچ گئی  ہے۔

Advertisement

جی آر 150  کی قیمت میں 10 ہزار روپے  سے 3 لاکھ 39 ہزار  روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 49 ہزار  روپے تک پہنچ گئی  ہے۔

موٹر بائیکس کی نئی قیمتوں کا اطلاق 2 جولائی سے ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ دنوں ہونڈا کمپنی نے اپنی موٹر بائیکس کی قیمتوں میں رواں برس مسلسل  پانچویں بار اضافہ کیا تھا۔

اس کے علاوہ یاماہا ، یونائیٹڈ کمپنی کی جانب سے اپنی موٹر بائیکس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

 کمپنیز کا کہنا ہے کہ ڈالر ،پیٹرول،خام مال، اسٹیل ،کروم،سلور اور دیگر اشیا ءکی قیمتیں بڑھنے کے باعث باعث بائیکس کی قیمتیں بڑھانا پڑیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چین پر اضافی امریکی ٹیرف ، عالمی منڈیوں میں شدید مندی کا رجحان
بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
الیکٹرک گاڑیوں کی جانب تاریخی قدم، وفاقی کابینہ نے NEV پالیسی منظور کر لی
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی ایم ایف قرض کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version