Advertisement

ای سی سی نے روس سے گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی

ای سی سی نے روس سے گندم درآمد کرنے کی اجازت دیدی تاہم وزارت فوڈ سیکیورٹی کو روس کی طرف سے زیادہ قیمت کے مطالبے کی صورت میں پیشکش منسوخ کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں روس سے حکومتی سطح پر گندم کی خریداری کے معاملے کا جائزہ لیا گیا، ای سی سی نے 390 ڈالر فی میٹرک ٹن قیمت کے حساب سے روس سے گندم خریدنے کی منظوری دیدی ہے۔

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے حکام نے اجلاس میں شرکاء کو بتایا کہ وفاقی کابینہ نے 28 مئی کو 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے روس سے گندم کی درآمد کے عمل کا آغاز کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے معاون خصوصی طارق فاطمی کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی تھی، کمیٹی نے روسی سفارتخانے سے حکومتی سطح پر گندم کی خریداری کیلئے مذاکرات کیے۔

مذاکرات کے نتیجے میں روس نے بعد میں گندم 405 روپے فی میٹرک ٹن کے حساب سے فروخت کرنے کی پیشکش کر دی، جسے بعد میں مزید کم کرکے 400 ڈالر فی میٹرک ٹن کر دیا گیا۔

Advertisement

وزارت فوڈ سیکیورٹی نے وزارت تجارت کی سفارشات کے مطابق روس سے 399.50 ڈالر فی میٹرک ٹن کی پیشکش کی تجویز ای سی سی اجلاس میں پیش کی۔

وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی کو یہ بھی بتایا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے لہذا کمیٹی نے روس کو 390 ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب سے گندم خریداری کی پیشکش کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version