Advertisement

لاہور: ٹرانسپورٹرز کا آج موٹر ویز اور قومی شاہراہیں بند کرنے کا فیصلہ

لاہور میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال دوسرے روز میں داخل ہو گئی، ٹرانسپورٹرز نے آج دو بجے کے بعد موٹر ویز اور قومی شاہراہیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور سمیت پنجاب کی کئی اضلاع میں ٹرانسپوٹرز نے ہڑتال شروع کی ہے جو کہ آج دوسرے روز میں داخل ہوگئی جس کے باعث آج بھی شہر کے زیادہ تر اڈے بند ہیں۔

ترجمان پبلک ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی حافظ جہانگیر نے کہا کہ  کسی حکومتی نمائندے نے رابطہ نہیں کیا، اس لیے ہم نے آج دو بجے کے بعد موٹر ویز اور قومی شاہراہیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان ٹرانسپوٹرز کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات جائز ہیں، جب تک مطالبات تسلیم نہ ہوتے ہڑتال کا فیصلہ واپس نہیں لیں گے، گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی کر کے ٹریفک کی روانی بند کردیں گے۔

واضح رہے کہ ٹرانسپوٹرز نے انکم ٹیکس ، ٹوکن ٹیکس ، ٹول ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز میں اضافے کے خلاف ہڑتال کی ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے پبلک ٹرانسپوٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایک سیٹ میں تین سو روپے سے بڑھا کر چار ہزار اور آٹھ ہزار روپے ٹیکس عائد کر دیا گیا۔

ٹرانسپوٹرز نے مطالبی کیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے، پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو آسان بنایا جائے، پنجاب میں روٹ کے نظام کو دیگر صوبوں کی طرح رائج کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چین پر اضافی امریکی ٹیرف ، عالمی منڈیوں میں شدید مندی کا رجحان
بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
الیکٹرک گاڑیوں کی جانب تاریخی قدم، وفاقی کابینہ نے NEV پالیسی منظور کر لی
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی ایم ایف قرض کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version