پاورسیکٹرمیں نا اہلی و بد انتظامی، بجلی کمپمنیوں کی صورت حال بہتر نہ ہوسکی

بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن
اسلام آباد: بجلی کمپنیاں نقصانات کے حوالے سے اہداف پورے کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بجلی کمپنیوں کے نقصانات 37 فیصد سے بھی زائد کی سطح پر برقرار ہیں جبکہ بجلی کمپنیوں کے نقصانات کی تفصیلات بول نیوز سے حاصل کرلی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پیسکو 37.47 فیصد نقصانات کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ سیپکو35.63 فیصد نقصانات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی پیداوار، ترسیل و تقسیم ترمیمی بل 2021 آئندہ اجلاس تک موخر
ذرائع کا کہنا ہے کہ حیسکو کے نقصانات کی شرح 28.09 ، کیسکو کے نقصانات 28.06 فیصد اور میپکو کے نقصانات کی شرح 14.70 فیصد تک ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لیسکو کے نقصانات 11.52 فیصد کی سطح پر ہیں جبکہ ٹیسکو کے نقصانات 9.32 فیصد اور حیسکو کے 9.09 فیصد ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

