Advertisement

مہنگی بجلی کی ذمہ دار ایس ایس جی سی ہے، کے الیکٹرک

کے الیکٹرک نے  مہنگی بجلی  کا ذمہ دار ایس ایس جی سی   کو قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) کی جانب سے  گیس کی سپلائی میں کمی کے خلاف کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

کے الیکٹرک نے مہنگی بجلی کا ذمہ دارسوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ   گیس کی کمی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے۔

کے الیکٹرک کے وکیل نے کہا کہ  کراچی کا ہر شہری بلز میں اضافے کی شکایات کر رہا ہے۔ہمیں عدالتی حکم کے باوجود قدرتی گیس نہیں دی جا رہی  جبکہ متبادل ذرائع کے اخراجات 8 گناہ ہیں۔

وکیل کا مزید کہنا تھا کہ  کراچی کا ہر شہری فیول ایڈجسمنٹ سے متاثر ہو رہا ہے۔ہمارے علاوہ باقی انڈسٹریز کو گیس دی جا رہی ہے۔

Advertisement

کے الیکٹرک کے وکیل نےعدالت سے درخواست کی کہ  ایم ڈی ایس ایس جی سی عمران منیر کے خلاف توہین عدالت  کی کارروائی کی جائے۔

ایس ایس جی سی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ادارے کے ایم ڈی عمران منیر ملک سے باہر ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ  ایم ڈی سے کہیں جواب جمع کرائیں، اگر جواب جمع نہ کرایا تو ذاتی حیثیت میں طلب کریں گے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 ستمبر تک کے لیے ملتوی  کرتے ہوئے حکم امتناعی میں بھی توسیع کردی۔

وکیل کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ عدالت ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی عمران منیر کو توہین  عدالت نوٹس جاری کر چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  عدالت نے 13 جون 2018 کو ایس ایس جی سی کو گیس کی کمی سے روکا اور  معمول کے مطابق گیس کی سپلائی جاری رکھنے کی ہدایت کی تاہم  حکم امتناعی کے باوجود گیس کی سپلائی میں کمی کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version