Advertisement

سردیوں میں پائپ لائن میں گیس نہیں ملے گی، اپنا گیس سلنڈر آج ہی بک کرلیں

صوبہ کے پی کے اور پنجاب میں  سردیوں میں عوام کو پائپ لائن میں گیس نہیں ملے گی ،سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ نے متبال کے لیے ایل پی جی سلنڈر سروس شروع کردی۔ سرکاری نرخوں پر صارفین کو گھریلو اور صنعتی سلنڈر فراہم کیے جائیں گے۔

بول نیوز اسلام آباد کے کانٹینٹ سیل کے مطابق سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا حل سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ نے نکال لیا۔ سلنڈر مافیا سے صارفین کو بچانے کے لیے خود ہی صارفین کو سلنڈر دینے کی سروس شروع کردی ۔

اوگرا کی قیمت پر صارفین کو سلنڈر فراہم کیاجائے گا، خالی ہونے پر دوبارہ کمپنی دوسرا سلنڈر فراہم کرکے خالی سلنڈر لے جائے گی۔

گھریلوسلنڈر کی قیمت 2600 کے قریب ہوگی، گھریلو سلنڈر کی سیکیورٹی فیس 7 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ سلنڈر صارف کو گھر پر فراہم کیا جائے گا۔

 گھریلو یا کمرشل سلنڈر لینے والے صارفین کو ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ہونا پڑے گا اس کے ساتھ واٹس ایپ نمبر 03337641199 پر میسج کرکے بھی یہ سہولت لی جاسکتی ہے ۔

Advertisement

سوئی ناردرن گیس پائپ لائن نے تمام بڑے شہروں میں اس سروس کاآغاز کردیا ہے۔ اسلام آباد ، پشاور،لاہور ،گوجرنوالا،فیصل آباد،شیخوپورا  اور  دیگر بڑے شہروں  میں یہ سہولت دستیاب ہے ۔

اوگرا نے اکتوبر کے لیے 11 کلو سلنڈر کے لیے قیمت 2375 روپے مقرر کی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version