Advertisement

سپر ٹیکس کی کم وصولی، قومی خزانے کو 6 ارب روپے سے زائد کا نقصان

سپر ٹیکس کی کم وصولی سے قومی خزانے کو 6 ارب 69 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان  کی دستاویز کے مطابق  تین فیلڈ دفاتر کے 69 کیسز میں سپر ٹیکس کا کم جائزہ لیا گیا۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ  ٹیکس سال 2020 میں ایف بی آر نے آمدنی پر سپر ٹیکس وصول نہیں کیا۔

ایف بی آر نے جواب میں کہا کہ 69  کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد کی رقم کی وصولی  کے منتظر ہیں جبکہ 5 ارب 88 کروڑ روپے سے زائد کی رقم کی وصولی  کے لیے قانونی چارہ جوئی کی جارہی ہے۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان  نے ایف بی آر کو رقم کی وصولی کے لیے قانونی کارروائی کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement

دستاویز میں بتایا گیا کہ ایف بی آر سے 15 جنوری 2022 کو رپورٹ طلب کی گئی  تھی جو جمع نہیں کرائی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
سونے کی قیمت مزید گھٹ گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
ملک بھر کے بجلی صارفین ایک بار پھر اضافی بوجھ کیلئے ہوجائیں تیار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version